لاہور مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن باضابطہ طور پر انتخابی مہم شروع کر رہی ہے اور ن لیگ بغیر کسی اتحاد کے انتخابات میں حصہ لے گی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کو کبھی بھی 5 سال نہیں دیئے گئے لیکن پھر بھی انہوں نے ہر بار ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ شیخ رشید کے چلے کا علم نہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ مجھے کسی نے کچھ کہا نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا اور چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ سمیت تمام جرائم کا حساب دینا ہو گا۔