اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اٹھارہویں ترمیم سے متعلق فیصلہ پڑھ کر سنایا جب کہ درخواست مسترد ہونے کی وجوہات سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں دی جائیں گی۔
یاد رہے کہ سندھ حکومت نے صوبائی اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔
اعلیٰ عدالت نے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کے آئین میں اٹھارویں ترمیم 8 اپریل 2010 کو قومی اسمبلی نے منظور کی گئی جس کے تحت صدر کے پاس موجود تمام ایگزیکٹو اختیارات پارلیمان کو منتقل ہوئے۔