بلوچستان کے ضلع پشین حلقہ پی بی 47 میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر ہوا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خانوزئی میں دھماکا انتخابی امیدوار اسفندیارکاکڑ کے دفتر کےباہر ہوا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔