سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد کا جج تعینات کر دیا گیا۔
وزرات قانون نے نئے جج کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ناصرجاوید رانا کی تقرری 3 سال کیلئے 23 جنوری2027 تک کی گئی ہے۔
جج محمد بشیر کی چھٹیوں کے باعث ناصر جاوید رانا کو جج تعینات کیا گیا ہے، جج محمد بشیر مارچ میں اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں پر جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ جج ناصرجاوید رانا نے حال ہی میں سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔