اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے اسکول فیسوں میں کمی کی گئی تو اسکول مالکان نے سہولتیں بھی کم کر دیں ہیں جس کے باعث والدین سخت اضطراب کا شکار ہیں۔
والدین نے سہولتوں میں کمی کا شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول انتظامیہ نے سرد موسم میں ہیٹرز بھی بند کر دیئے ہیں۔
دوسری جانب صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکول فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ تمام پرائیویٹ اسکول عدالتی فیصلے پر عمل کر رہے ہیں اورپہلے دن سے سپریم کورٹ کا فیصلہ من عن تسلیم کرتے ہیں ۔ تیرہ دسمبر سے فیصلہ کپلائنس ہو چکا ہے اور نجی اسکول مکمل عمل کرچکے ہیں۔