برائلرمرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا ہے، فی کلو قیمت میں مزید 17 روپے کی کمی ہو گئی۔
برائلر مرغی کا گوشت سستا ہونے کے بعد 563 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 388 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ انڈوں کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہونے سے فی درجن قیمت 240 روپے ہو گئی ہے۔
لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے نئے سرکاری ریٹ جاری کئے گئے ہیں، جس کے مطابق پیاز درجہ اول کی قیمت 145 روپے کلو، آلو 75، ٹماٹر 65، سبز مرچ کی 95 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
ادرک 590، لہسن 630، کھیرا فارمی 50 روپے فی کلو،میتھی 95، بینگن 90، پھول گوبھی 120، شلجم 30 روپے فی کلو، شملہ مرچ 44 اور لیموں چائنہ کی قیمت 225 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔