وزارت خزانہ کی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مئی میں مہنگائی کی شرح 13.5 سے 14.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 3 سالہ نئے قرض پروگرام کے لیے باقاعدہ مذاکرات شروع کردیے ہیں، قرض پروگرام مستحکم پالیسی کے لیے انتہائی اہم ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق قرض پروگرام سے بیرونی سیکٹر مستحکم ہوگا، آئی ایم ایف قرض سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال زرعی شعبہ کی پیداوار 6.25 فیصد رہی ہے، معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل لازمی ہے۔