جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی اپوزیشن کا حصہ ہیں اپوزیشن ہی میں رہے گی۔ حکومت کی حمایت کرنا یا حصہ بننا ہماری مجبوری نہیں ۔
حکومت کا حصہ بننا آبیل مجھے مار کی مانند ہے جو کہ سیاسی موت کے سوا کچھ نہیں۔
موجودہ حکومت پر عوام کا اعتماد نہیں ہے سب جانتے ہیں حکومت کون چلا رہا ہے۔ پارلیمنٹ خود مختار حیثیت کھوچکی ہے جے یو آئی کی جدجہد ایک خودمختار پارلیمنٹ کےلئے ہے۔
جے یو آئی پاور نہیں عوامی پالیٹکس پر یقین رکھتی ہے۔ قبل ازیں محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت۔ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے اقدامات کو عوام کے مفادات کے منافی قرار دیا۔
جے یو آئی ف کے سربراہ نے حکومت کے خلاف اپوزیشن کا مضبوط موقف برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت کی تعریف کی، کہا کہ آپ جمہوری اقدار کے امین ہیں۔
مولانا فضل الرحمان آئندہ مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا جائے گا، عوام کا دیا اقتدار اہم ہے۔