برطانوی خبر ایجنسی نے سینئر ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا کی جانب سے دی گئی تجاویز ایران تک پہنچا دی ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی راہ ہموار ہونے کا عندیہ ملتا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینئر ایرانی حکام نے امریکی تجاویز کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا، تاہم اس پیش رفت کو سفارتی رابطوں میں اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے مقام کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا، اور اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان دونوں کو ممکنہ میزبان ممالک کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے، جہاں مذاکرات کے انعقاد کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔