امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے بڑھانے کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس سے مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی۔
جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور ابتدائی لمحات میں ہی انڈیکس 3,763 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 151,748 کی سطح پر آ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران منفی رجحان مزید شدت اختیار کر گیا اور 100 انڈیکس 4,088 پوائنٹس گر کر 151,423 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو مارکیٹ میں نمایاں گراوٹ کی نشاندہی کرتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس مجموعی طور پر 2.63 فیصد کم ہوا، جس سے سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کا اظہار ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر کی جانب سے ایران جنگ سے جلد نکلنے کے عندیے کے بعد مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، تاہم تازہ اعلان کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ہے۔