لکی مروت کے علاقے شہباز خیل اڈے پر پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے فوری بعد زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اڑایا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔