پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پُرعزم اور دور اندیش قیادت نے ایک ممکنہ تباہ کن جنگ کو ٹال دیا، جسے عالمی سطح پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اللہ تعالیٰ نے عظیم عزت سے نوازا ہے، اور ان کی مضبوط اور بصیرت افروز قیادت نے ایک بڑے بحران کو ٹالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
سینئر وزیر نے مزید کہا کہ اس قیادت نے لاکھوں معصوم جانوں کو محفوظ بنایا اور دنیا کو تباہی کے دہانے سے واپس لے آئی، جو اعلیٰ ترین قیادت کی ایک بہترین مثال ہے، جبکہ یہ لمحہ پاکستان کے لیے ایک تاریخی اور قابلِ فخر موقع ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد، وقار اور عزت کا ایسا لمحہ ہے جس پر ملک اور بیرونِ ملک ہر پاکستانی کو فخر ہے، اور انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی قیادت کو بھی سراہا کہ انہوں نے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا۔























































































