ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کے بھاؤ میں کمی دیکھی گئی، جہاں قیمت 7 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 746 ڈالر فی اونس تک آ گئی ہے، جو عالمی رجحانات کی عکاسی کرتی ہے۔