وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جو 15 سے 18 اپریل تک جاری رہے گا، اور اس دوران وہ دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی اور عالمی سفارتی فورمز پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے دورے دوطرفہ نوعیت کے ہوں گے، جن کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ان ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، اور ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ، جاری تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی جائے گی۔
ان ملاقاتوں کے دوران خطے میں امن و سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ اہم عالمی امور پر بھی مشاورت متوقع ہے، جس سے سفارتی روابط کو مزید تقویت ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ بھی جائیں گے، جہاں وہ عالمی سفارتی فورمز میں شرکت کریں گے اور پاکستان کا مؤقف عالمی رہنماؤں کے سامنے پیش کریں گے، جبکہ مختلف رہنماؤں سے ملاقاتوں کے ذریعے علاقائی اور عالمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کریں گے۔