کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں 9 سالہ بچی کی لاش پانی کی ٹنکی سے ملی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔
میڈیکو لیگل آفیسر ( ایم ایل او) کی رپورٹ کے مطابق 9 سالہ خدیجہ بتول کے ساتھ زیادتی کی گئی جب کہ بچی کی گردن پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، جسے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کیا گیا ہے۔
ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ کے مطابق بچی کے خون، کپڑوں اور دیگر چیزوں کے نمونے لیے گئے ہیں جسے مزید معلومات کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے اہل خانہ کا تعلق قمبر شہداد کوٹ سے ہے. ضابطے کی کارروائی کے بعد بچی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔