راولپنڈی میں پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے کے معاملے پر ایک طالب علم پر مبینہ تشدد کے واقعے میں مدرسے کے استاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس پر طالب علم کو جسمانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ طالب علم کے والد کی مدعیت میں مدرسے کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس میں الزام لگایا گیا کہ استاد نے طالب علم کو معمولی بات پر نشانہ بنایا اور اسے پلاسٹک کے پائپ سے مارا۔
مدعی کے بیان کے مطابق طالب علم کو صرف پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم استاد کو گرفتار کر لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طالب علم کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ اس واقعے میں تشدد کے ساتھ ساتھ طالب علم کو غیر قانونی طور پر حبس میں رکھنے کے پہلوؤں پر بھی تحقیقات جاری ہیں تاکہ مکمل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔























































































