روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 9 مئی کے موقع پر یوکرین کے ساتھ جاری جنگ میں عارضی جنگ بندی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ فتح کی تقریبات کے دوران لڑائی کو روکنے کے لیے وہ تیار ہیں، جسے ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
9 مئی کو روس نازی جرمنی پر سوویت یونین کی فتح کا دن مناتا ہے، اور اسی مناسبت سے فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر کے سفارتی مشیر نے بتایا کہ امریکی صدر سے بات چیت کے دوران پیوٹن نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ اس تاریخی دن کے موقع پر جنگ بندی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔
روسی صدر کے مشیر کے مطابق امریکی صدر نے پیوٹن کی اس تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نازی جرمنی پر فتح کا دن دونوں ممالک کی مشترکہ کامیابی کی علامت ہے، جس کے باعث اس موقع پر جنگ بندی ایک مثبت قدم ثابت ہو سکتی ہے۔























































































