بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے لیے آج کا دن مختص کیا گیا ہے، جس کے لیے نئی فہرست مرتب کر کے جیل حکام کو بھجوانے کا عمل جاری ہے تاکہ ملاقات کا عمل باضابطہ طور پر ممکن بنایا جا سکے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملاقات کے لیے نئی فہرست آج صبح اڈیالہ جیل حکام کو ارسال کی جائے گی، جس میں ان رہنماؤں کے نام شامل ہوں گے جنہیں ملاقات کی اجازت دی جانی ہے۔
اس سے قبل اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ کی جانب سے ایک فہرست اڈیالہ جیل حکام کے پاس جمع کرائی گئی تھی، تاہم بعد ازاں اس فہرست کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔
منسوخ کی گئی فہرست میں بیرسٹر گوہر، حامد خان اور سینیٹر علی ظفر کے نام شامل تھے، جبکہ علی بخاری، انتظار پنجوتھا اور اخوند زادہ حسین کے نام بھی اسی فہرست کا حصہ تھے۔























































































