موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ سعودی قیادت کے ساتھ اہم علاقائی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران خطے کی تازہ صورتحال، باہمی تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے معاملات پر سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے پیش نظر محسن نقوی کے اس دورے کو سفارتی لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ملاقاتوں میں خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔






















































































