فیفا ورلڈکپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں میکسیکو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکواڈور کو 2-0 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میکسیکو کی جانب سے کوئنونیس نے پہلا جبکہ ہیمی نینس نے دوسرا گول اسکور کیا، جس کی بدولت ٹیم نے باوقار فتح اپنے نام کی۔
اس کامیابی کے ساتھ میکسیکو نے ورلڈکپ کی ناک آؤٹ مرحلے میں 40 سال بعد پہلی فتح حاصل کی اور پہلی مرتبہ 1986 کے بعد پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
اب میکسیکو کا مقابلہ راؤنڈ آف 16 میں انگلینڈ یا ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
اس سے قبل فیفا ورلڈکپ 2026 کے ایک اور ناک آؤٹ میچ میں فرانس نے سوئیڈن کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔





















































































