وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی میں کمی کر دی ہے، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت کلائمیٹ سپورٹ لیوی 2.5 روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی کے ساتھ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں بھی ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔
حکومت کے مطابق دونوں لیویز میں کی گئی اس ردوبدل کے نتیجے میں صارفین کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی اور فی لیٹر قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔





















































































