آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ساتویں مرتبہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
لارڈز میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر میزبان انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ کپتان نیٹ برنٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 58 رنز اسکور کیے۔
فریا کیمپ نے اختتامی اوورز میں تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 28 گیندوں پر ناقابل شکست 44 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ، لوسی ہیملٹن، سوفی اور اینابیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ اسکور 17.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
بیتھ مونی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 49 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ فوبی لچفیلڈ نے 35 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔
اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا ساتویں مرتبہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا۔




















































































