کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں پولیو سے بچاؤ کی 7 روزہ خصوصی مہم کا آغاز کردیا۔
انسدادِ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب قومی ادارہ برائے امراضِ اطفال میں منعقد ہوئی۔
محکمۂ صحت کے مطابق مہم کے دوران کراچی میں 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام 201 یونین کونسلز میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم چلائی جائے گی۔
محکمۂ صحت کے مطابق پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے 7 ہزار 853 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔




















































































