برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو انرجی ڈرنکس فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جس کے تحت یہ پابندی آئندہ برس اپریل سے نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 سال سے کم عمر بچوں کو فی لیٹر 150 ملی گرام یا اس سے زیادہ کیفین والے انرجی ڈرنکس فروخت کرنا غیر قانونی قرار دیا جائے گا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی دکانوں، آن لائن پلیٹ فارمز، ریسٹورنٹس، کیفے اور دیگر تمام فروخت کے مقامات پر لاگو ہوگی۔
اس کے علاوہ 16 سال سے کم عمر بچے وینڈنگ مشینوں سے بھی انرجی ڈرنکس خریدنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد کم عمر بچوں میں زیادہ کیفین کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق بھی پابندیوں اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔























































































