اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کرتے ہوئے 25 کلو واٹ تک کے سولر صارفین کے لیے منظوری کا اختیار بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو منتقل کر دیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 25 کلو واٹ تک کے سولر سسٹمز کے لیے صارفین کو اب براہِ راست نیپرا سے اجازت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ان درخواستوں کی منظوری دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔
اس مقصد کے لیے سولر ریگولیشنز 2026 میں ضروری ترامیم بھی کر دی گئی ہیں۔





















































































