سرگودھا پولیس نے کمسن بہن بھائی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے، ویڈیو ریکارڈ کرنے اور اسے ڈارک ویب پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق گرفتار ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے کمسن بہن بھائی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، اس عمل کی ویڈیو بنائی اور بعدازاں اسے ڈارک ویب پر اپ لوڈ کردیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کا طبی معائنہ کرالیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد ان پر مبینہ زیادتی سے متعلق الزامات کی تصدیق ہوسکے گی۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ زیر حراست ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔






















































































