اسلام آباد: محکمہ پاسپورٹس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہر ہفتے کے روز کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔
محکمہ پاسپورٹس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہفتے کے روز پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار پاسپورٹ ڈیلیوری کی یہ خصوصی سہولت 2 ماہ تک جاری رہے گی، جس کے دوران شہری ہفتے کے روز بھی اپنے تیار شدہ پاسپورٹس وصول کرسکیں گے۔
محکمہ پاسپورٹس نے شہریوں کو اپنے تیار پاسپورٹس بروقت وصول کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق 6 ماہ سے زائد عرصے تک وصول نہ کیے جانے والے پاسپورٹس حکومتی پالیسی کے تحت تلف کردیے جائیں گے۔





















































































