اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مقامی طور پر تیار ہونے والی 2000 سی سی تک ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کردی۔
ذرائع کے مطابق مقامی سطح پر تیار ہونے والی 2000 سی سی تک کی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر اب 25 فیصد کے بجائے 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔
اس طرح حکومت نے اس کیٹیگری کی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں 7 فیصد پوائنٹس کی کمی کردی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 8 مارچ 2023 کو جاری ایس آر او 297 اور 8 مارچ 2024 کو جاری ایس آر او نمبر 370 میں ترمیم کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت ایس آر او 370 میں بھی نئی ترمیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد مقامی طور پر تیار ہونے والی متعلقہ ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر نئی سیلز ٹیکس شرح کا اطلاق ہوگا۔






















































































