کوئٹہ میں پاک فوج کے ایوی ایشن ونگ کا زیر تربیت مشاق طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربیتی طیارہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حادثے میں طیارے میں موجود دونوں پائلٹس نے جام شہادت نوش کیا۔
شہدا میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد اور زیر تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔



















































































