خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 اہم رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق حفاظتی تحویل میں لیے گئے رہنماؤں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مجموعی طور پر پی ٹی آئی کے 8 اہم رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھا گیا ہے۔



















































































