ملک میں یکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پاکستان میں 2027 کے دوران بجلی کی خریداری کی قیمت بڑھ کر 27.309 روپے فی کلو واٹ آور، یعنی فی یونٹ، تک پہنچ سکتی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کے نرخوں کی آئندہ نظرثانی کے لیے بنیادی تخمینے میں بجلی کی مجموعی خریداری کی لاگت 3.55 ٹریلین روپے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ تخمینے واپڈا کی سابقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے نرخوں پر نظرثانی کے عمل میں پیش کیے گئے ہیں۔ نظرثانی شدہ نرخوں کا اطلاق یکم جنوری 2027 سے متوقع ہے۔
اس عمل میں نئے دور کے بجلی نرخ مقرر کرنے کے لیے استعمال ہونے والی نظرثانی شدہ بنیادی لاگت کا تعین کیا جائے گا، جس کی بنیاد پر صارفین کے ٹیرف طے ہوں گے۔




















































































