الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے بلدیاتی قانون کے تحت کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق معاملے کی سماعت کی۔
سماعت کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے مختصر حکم نامہ سنایا، جس میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات بلدیاتی قانون 2015 کے مطابق کرانے کی ہدایت کی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کے حکام کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول آج ہی جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔

















































































