قومی بچت کی اسکیموں کی شرح منافع بڑھا دی گئی ہے، نئی شرحوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔
اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 11.6 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 11.76 فیصد سے بڑھ کر 12.12 فیصد ہو گئی ہے۔
بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کی شرح منافع 12.72 فیصد سے بڑھا کر 12.96 فیصد کر دی گئی ہے۔

















































































