دانش تیمور نے بتایا ہے کہ عائزہ خان آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جبکہ دونوں دوبارہ ڈرامے میں ساتھ کام کرنے کے لیے مضبوط کہانی کے منتظر ہیں۔
ہیوسٹن کی فنڈ ریزنگ تقریب میں میزبان کے سوال پر اداکار نے کہا کہ حقیقی زندگی میں میاں بیوی ہونا کسی منصوبے میں اکٹھے کام کرنے کے لیے کافی نہیں، اچھا اسکرپٹ ضروری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دونوں اب بھی ساتھ ہیں۔ بیان کے بعد بعض صارفین نے تقریبات میں مشترکہ شرکت پر سوالات کیے، جبکہ کئی مداحوں نے اطمینان ظاہر کیا۔


















































































