پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ ابتدا میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 38 ہزار 547 پر ٹریڈ کررہا تھا۔
رپورٹ فائل ہوتے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 55 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 38 ہزار 362 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 38306 پوائنٹس پر موجود تھا۔
ابتدائی 2 گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 12,271,840 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 775,589,816 بنتی ہے۔