سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کی،خفیہ اطلاعات پر کی جانے والی کارروائی سبی اور کوہلو کے پہاڑی علاقوں میں کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں گولہ بارود، راکٹ، بارودی سرنگیں اور مارٹر گولے برآمد کیے گئے ہیں۔