وزیراعظم عمران خان نے بھارتی اور اسرائیلی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے ک بھارت اوراسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا شکارہیں، یہ حکمران الیکشن جیتنے کیلیے کس حد تک جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ اسرائیلی اور بھارتی لیڈرز مغربی کنارے اور مقبوضہ کشمیر پر جبری قابض ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اور بھارتی لیڈر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اور دونوں لیڈرز عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں۔
جب بھارت و اسرائیل میں رہنما محض ووٹوں کیلئے اخلاقی دیوالیہ پن میں کمشیر/مغربی پٹی پر عالمی قوانین، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اپنے آئین کے برعکس قبضہ جمائے رکھنے کا نعرہ لگاتے ہیں تو کیا عوام کو غصہ نہیں آتا اور وہ ان سے پوچھتے نہیں کہ انتخاب جیتنے کیلئے آخر کس حد تک جاؤ گے؟
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 9, 2019
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی اور بھارتی عوام اپنے لیڈروں پر غصے کا اظہار کیوں نہیں کرتے اور وہ اپنے لیڈرز سے کیوں نہیں پوچھتےکہ الیکشن جیتنےکے لیے وہ کس حد تک گر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں آج عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ بھارت میں 11 اپریل سے انتخابات ہونے جارہے ہیں۔