سندھ ہائیکورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف قومی احتساب بیورو کو 4 ہفتوں میں تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
آغا سراج درانی کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے اور ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں بنچ نے کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ تفتیش کہاں تک پہنچی؟
نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ آغا سراج درانی کا ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے اور پہلے درجے کی تفتیش مکمل ہوچکی جب کہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
عدالت نے ڈائریکٹر نیب سے مخاطب ہوکر کہا ‘ڈائریکٹر صاحب، 29 مئی تک تحقیقات مکمل کریں اور جامع جواب جمع کرائیں۔