رمضان المبارک میں دفتری اوقات کا شیڈول تبدیل کرنے کیلیے سمری وزیر اعظم آفس کو موصول ہوگئی۔
وزارت داخلہ کی طرف سے رمضان المبارک میں وفاقی سیکریٹری سیکریٹریٹ اور دارالحکومت کے دفتروں کے اوقات کا ر تبدیل کرنے کیلیے بھجوائی گئی سمری میں وزیراعظم پیر سے جمعرات کے دوران صبح 9 بجے سے 3 بجے تک جبکہ جمعہ کو صبح 8 بجے سے 1 بجے تک دفتری اوقات کار مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ رمضان المبارک کیلیے دفتری اوقات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیگی۔