سری لنکا میں ہونے والی حالیہ بدترین دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سری لنکا میں خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ زاہران ہاشمی بھارت سے تربیت یافتہ نکلا، خودکش بمبار زاہران ہاشمی طویل عرصہ جنوبی بھارت میں مقیم رہا، اس کے انتہاء پسند تنظیموں سے رابطے رہے جب کہ دہشتگرد تنظیم ’جماعت التوحید‘ کے تانے بانے بھی بھارت سے مل رہے ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت دہشتگردوں کا گھر بن چکا ہے، بھارتی حکومت ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کی پشت پناہ ہے اور بھارت ریاستی پالیسی کے طور پر دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، بھارتی جاسوس و دہشتگرد کلبھوشن یادیو، بھارتی ریاستی دہشت گردی کی زندہ مثال ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔