سوات کے علاقے خوازہ خیل میں سکول بس کھائی میں جا گری،حادثے کے نتیجے میں 34 بچے زخمی، ایک جاں بحق ہو گیا۔
افسوسناک حادثہ کے بعد تحصیل خوازہ خیلہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،حادثہ میں زخمی ہونے والے چھ طلباکو تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ نے زخمی طلباء و طالبات کی لسٹ جاری کردی، زخمیوں میں طالبات کی تعداد زیادہ ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں 34 افراد زخمی ہوئے 1 طالب عالم موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ 6 طلباء انتہائی زخمی ہوئے جنہیں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔