مئیر کراچی نےعبداللہ شاہ غازی کے عرس پر عام تعطیل کا علان کر دیا۔
شہر قائد میں کل 29 جون کو عام تعطیل ہوگی ،نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا،بلدیہ عظمٰی کراچی کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام دفاتر کل بند رہیں گے۔
صوفی بزرگ سید عبداللّٰہ شاہ غازی کا 1294 واں عرس کا دوسرا روز زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،عرس کی سرپرستی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ کررہے ہیں۔
حضرت عبداللہ شاہ غازی کاعرس 29جون تک جاری رہےگا،تین روزہ عرس میں محفل سماع محفل نعت اور محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔
زائرین کیلئے بڑی پیمانے پر لنگر و سبیل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے بھی زائرین کیلئے خصوصی سبیل کا اہتمام ہے،مزار کے اطراف ٹریفک پولیس ، رینجرز اور پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے