واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر اسد مجید کے تقرر کا اعلان گزشتہ برس اکتوبر میں کیا تھا۔
ڈاکٹر اسد مجید آئندہ چند روز میں اپنی اسناد سفارت امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کریں گے۔