سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دو مختلف مقامات پر خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشنز کیے ہیں، جس کے نتیجے میں بھارتی پراکسی “فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کیے گئے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ ضلع قلات کے علاقے مرگند میں مزید 2 دہشتگرد واصل جہنم کیے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستانی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور دہشتگردوں و ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔