میہڑ سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن اُمِ رباب چانڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کزن کے شوہر کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا ہے۔
اُمِ رباب چانڈیو نے ایک ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا کہ کچھ دیر قبل جیل سے رہا ہونے والے مرتضیٰ عرف مرتو نے مبینہ طور پر سینکڑوں مسلح افراد کے ہمراہ آکر ان کی کزن کے شوہر کو قتل کردیا۔
انہوں نے واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
دوسری جانب واقعے کے حوالے سے پولیس یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
مرتضیٰ عرف مرتو یا دیگر نامزد افراد کا مؤقف بھی تاحال سامنے نہیں آیا۔





















































































