حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 24 جولائی سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اس سے قبل حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، جس کے تحت پیٹرول 6 روپے 39 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔
حکومت کی جانب سے حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

















































































