لندن: صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے صوبوں سے متعلق جاری بحث میں اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیا ہے۔
لندن میں صدر آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اہم قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کے دوران صدر مملکت کو ایک اہم پیغام بھی پہنچایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے مختلف قومی معاملات، بالخصوص نئے صوبوں سے متعلق جاری بحث میں اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیا۔
صدر مملکت اور وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ون آن ون بات چیت بھی کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔






















































































