سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔نجی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز 5 جولائی کو روانہ ہوگی۔حج آپریشن 6 اگست تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق نجی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز 5 جولائی کو روانہ ہوگی۔پہلی حج فلائٹ میں 180 سے زائد عازمین 5 جولائی کو روانہ ہوں گے،۔
سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق 6 جولائی کو سعودی ایئرلائن کی پرواز 200 سے زائد عازمین کو لے کر روانہ ہوگی۔ کراچی سے شروع ہونے والا حج آپریشن 6 اگست تک جاری رہے گا۔ جبکہ 95 سی اے اے حکام پروازوں سے 25 ہزار 81 حاجیوں کو جدہ اور مدینہ پہنچایا جائے گا۔
سی اے اے حکام نے بتایا کراچی ایئر پورٹ پر عازمین کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ عازمین کی امیگریشن کے لیے الگ سے ایف آئی اے کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے۔ سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرائط ختم کردی ہے۔