آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے 39ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایونٹ میں چیسٹرلی اسٹریٹ گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہیں، ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک 7،7 میچز کھیلے ہیں تاہم دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 56 ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے ویسٹ انڈیز نے 28 اور سری لنکا نے 25 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
سری لنکا کی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک سات میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے دو میچز میں کامیابی اور 3 میچز میں ناکامی ملی جبکہ دو میچ بارش کی نذر ہوگئے۔ جس کی بعد پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبرپر ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک سات میچز کھیل چکی ہے، جس میں سے انہیں ایک میچ میں کامیابی اور 5 میں ناکامی ملی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ اس طرح ویسٹ انڈیز ٹیم تین پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے