پاکستان ریلوے کے ملازمین نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ اور وزیراعظم پیکج اور کنٹریکٹ ملازمین مستقل کرنے کےپیش کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں پاکستان ریلوے اسٹیل ملز شاپ میں احتجاج جاری ہے،مظاہرین کا موقف ہے کہ موجودہ مہنگائی کے طوفان نے زندگی عذاب بنادی ہے، فی الفور تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے اور گریڈ ایک تا سولہ اسکیل کی اپ گریڈیشن کی جائے۔
ریلوے ملازمین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پیکج پر عملدرآمد اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے ، اگر مطالبات پورے نہ ہونے پر کل ریلوے ہیڈ کوارٹرزمیں دھرنا دیا جائے گا۔